Maktaba Wahhabi

152 - 336
فَتَقَطَّعُوا أَمْرَهُمْ بَيْنَهُمْ زُبُرًا كُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ( ( المومنون:۵۱ ، ۵۳) ’’اے رسولوں کی جماعت!حلال چیزیں کھاؤاور نیک عمل کرو ، تم جوکچھ کررہے ہو اس سے میں بخوبی واقف ہوں ، یقیناتمہاری یہ امت ایک ہی امت ہے اور میں تمہارا رب ہوں ، پس مجھ ہی سے ڈرو ، پھرلوگوں نے آپس میں پھوٹ کرکے اپنا اپنا دین جداجداکرلیا ، اب جودین جس فرقہ کے پا س ہے وہ اسی سے خوش ہے۔ ‘‘ )فَأَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ حَنِيفًا فِطْرَتَ اللَّهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا لَا تَبْدِيلَ لِخَلْقِ اللَّهِ ذَلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ (30) مُنِيبِينَ إِلَيْهِ وَاتَّقُوهُ وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمُشْرِكِينَ (31) مِنَ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا كُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ( ( الروم: ۳۰۔ ۳۲) ’’ پس آپ یکسوہوکر اپنامنہ دین کی طرف متوجہ کردیں ، اﷲ تعالیٰ کی وہ فطرت جس پر اس نے لوگوں کوپیداکیاہے ، اﷲ تعالیٰ کے بنائے کوبدلنانہیں ، یہی سیدھادین ہے ، لیکن اکثرلوگ نہیں سمجھتے ، (لوگو!) اﷲ کی طرف رجوع ہوکر اس سے ڈرتے رہو اور نمازقائم رکھو ، اور مشرکین میں سے نہ ہوجاؤ ، ان لوگوں میں سے جنہوں نے اپنے دین کوٹکڑے ٹکڑے کردیااور خودبھی گروہ گروہ ہوگئے۔ ہرگروہ اس چیزپرجواس کے پاس ہے مگن ہے۔ ‘‘ 
Flag Counter