Maktaba Wahhabi

281 - 336
(وَأَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا الْهُدَى آمَنَّا بِهِ فَمَنْ يُؤْمِنْ بِرَبِّهِ فَلَا يَخَافُ بَخْسًا وَلَا رَهَقًا (13) وَأَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُونَ وَمِنَّا الْقَاسِطُونَ فَمَنْ أَسْلَمَ فَأُولَئِكَ تَحَرَّوْا رَشَدًا (14) وَأَمَّا الْقَاسِطُونَ فَكَانُوا لِجَهَنَّمَ حَطَبًا (15) وَأَلَّوِ اسْتَقَامُوا عَلَى الطَّرِيقَةِ لَأَسْقَيْنَاهُمْ مَاءً غَدَقًا (16) لِنَفْتِنَهُمْ فِيهِ وَمَنْ يُعْرِضْ عَنْ ذِكْرِ رَبِّهِ يَسْلُكْهُ عَذَابًا صَعَدًا (17) وَأَنَّ الْمَسَاجِدَ لِلَّهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا (18) وَأَنَّهُ لَمَّا قَامَ عَبْدُ اللَّهِ يَدْعُوهُ كَادُوا يَكُونُونَ عَلَيْهِ لِبَدًا (19) قُلْ إِنَّمَا أَدْعُو رَبِّي وَلَا أُشْرِكُ بِهِ أَحَدًا (20) قُلْ إِنِّي لَا أَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَلَا رَشَدًا (21) قُلْ إِنِّي لَنْ يُجِيرَنِي مِنَ اللَّهِ أَحَدٌ وَلَنْ أَجِدَ مِنْ دُونِهِ مُلْتَحَدًا (22) إِلَّا بَلَاغًا مِنَ اللَّهِ وَرِسَالَاتِهِ وَمَنْ يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَإِنَّ لَهُ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا (23) حَتَّى إِذَا رَأَوْا مَا يُوعَدُونَ فَسَيَعْلَمُونَ مَنْ أَضْعَفُ نَاصِرًا وَأَقَلُّ عَدَدًا ) (الجن :۱۳۔ ۲۴) ’’ہم توہدایت کی بات سنتے ہی اس پرایمان لاچکے اور جوبھی اپنے رب پرایمان لائے گا ، اسے نہ کسی نقصان کااندیشہ ہے ، نہ ظلم وستم کا۔ہاں ہم میں بعض تومسلمان ہیں اور بعض بے انصاف ہیں ، پس جوفرمانبردارہوگئے انہوں نے توراہ راست کاقصدکیا ، اور جوظالم ہیں وہ جہنم کاایندھن بن گئے اور (اے نبی یہ بھی کہہ دو)کہ اگرلوگ راہ راست پرسیدھے رہتے تو یقیناہم انہیں بہت وافر پانی پلاتے ، تاکہ ہم اس میں انہیں آزمالیں اور جوشخص اپنے رب کے ذکرسے منہ پھیر لے گا تو اﷲ تعالیٰ اسے سخت عذاب میں مبتلا کرے گا اور یہ کہ مسجدیں صرف اﷲ ہی کے لیے خاص ہیں ، پس اﷲ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور کونہ پکارو اور جب اﷲ کابندہ اس کی عبادت کے لیے کھڑاہواتو قریب تھاکہ وہ بھیڑکی بھیڑبن کر اس پرپل پڑیں۔ آپ کہہ دیجئے کہ میں توصرف اپنے رب ہی کوپکارتاہوں ،
Flag Counter