Maktaba Wahhabi

286 - 336
نیزاسی لیے شیطان اس شخص کی صورت اختیارکرلیتاہے جس سے مشرکین حاجت طلب کرتے ہیں۔ چنانچہ اگرنصرانی ہے اور جرجس[1]یاکسی سے مدد کاطالب ہوتاہے ، توشیطان جرجس یاکسی اور دوسرے کے بھیس میں آجاتاہے۔ اور اگراس کاتعلق اسلام سے ہے اور کسی ایسے مسلم شیخ سے فریاد کرے جس سے حسن ظن رکھتاہو توشیطان اسی شیخ کے بھیس میں آجاتاہے ، اور اگروہ ہندوستانی مشرک ہے توشیطان اس شخص کی صورت اختیار کرلیتاہے ، جواس مشرک کے نزدیک معظم ہوتاہے۔ پھر مطلوب اگر شریعت سے واقف ہے تو توشیطان اسے محسوس نہیں ہونے دیتاکہ وہ طالبین کے سامنے آیاہے ، اور اگر وہ شریعت سے بے خبر ہے توشیطان طالب ومطلوب کے درمیان گفتگوکاذریعہ بن جاتاہے اور طالب یہ سمجھتاہے کہ مطلوب دور سے اس کی آوازسنتاہے حالانکہ درمیان میں شیطان واسطہ بناہوتاہے۔ اس طرح کاماجراکشف وخطاب کے ذریعہ بعض شیوخ کے ساتھ پیش آچکاہے ، انہوں نے بتایاکہ جن مجھے پانی اور شیشہ جیسی چمکدارچیزدکھاتے ہیں اور جس خبرکوپہنچانامطلوب ہوتاہے اس کے لیے سامنے آتے ہیں ، چنانچہ لوگوں کو اس کی خبردیتے ہیں طالبین کاکلام مجھ تک پہنچاتے ہیں ، میں اس کاجواب دیتاہوں ، جسے وہ طالبین تک پہنچادیتے ہیں۔ بہت سارے شیوخ جنہیں یہ کرامات حاصل ہوتی ہیں ، جب کوئی ناواقف جھٹلاتاہے اور کہتاہے کہ ایساتم لوگ مختلف تدبیروں سے کام لے کرکرتے ہو ، جیسے کوئی سنگ طلق[2]پوست نارنگ[3]اور روغن غوک[4] ، وغیرہ جسم پرمل کر آگ میں داخل ہوجاتاہے اور اس پر اثر
Flag Counter