Maktaba Wahhabi

287 - 336
نہیں ہوتا ، تویہ شیوخ حیرت سے کہتے ہیں کہ بخداہمیں ایسی کسی تدبیرکاعلم نہیں ہے۔ مگر واقف کار جو ہوتاہے وہ بتاتاہے کہ اس باب میں آپ سچے ہیں ، مگریہ سب شیطانی کرتب ہیں، چنانچہ حق واضح اور مختلف واضح ذرائع سے ان حالات کے شیطانی ہونے کاعلم ہوجاتاہے تو اﷲ تعالیٰ کی جانب سے توبہ کی توفیق پانے والے توبہ کرلیتے ہیں ، کیونکہ وہ دیکھتے ہیں کہ اس طرح کے حالات ، مذموم بدعات وخرافات ، اور اﷲ اور رسول کی نافرمانی کرکے پیدا ہوئے ہیں ، اﷲ اور رسول کی محبوب شرعی عبادات کے ذریعہ نہیں اس لیے ان کاشیطانی ہونا سمجھ میں آجاتا ہے۔ اس وقت علم میں یہ بات آجاتی ہے کہ یہ حالات شیطانی کرامات ہیں ، جوشیطان والوں کوحاصل ہوتی ہیں ، نہ کہ رحمانی کرامات جن سے اﷲ والے سرفرازہوتے ہیں۔ صحت وصواب کیاہے اﷲ ہی جانتاہے ، وہی مرجع ومآب ہے۔ درود و سلام نازل ہوں سیّد الرسل محمد عربی اور انبیاء کرام پر ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آل واصحاب پر ، ان کے انصارواعوان پر ، اور خلفاء پر ، ایسادرود وسلام جس کے طفیل میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب ہو ، آمین۔ 
Flag Counter