Maktaba Wahhabi

51 - 336
جوشخص اﷲ تعالیٰ کی محبت اور ولایت کادعویٰ کرے اورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی نہ کرے ، وہ اﷲکے دوستوں میں داخل نہیں ، بلکہ آپ کی مخالفت کرنے والااﷲ تعالیٰ کے دشمنوں اور شیطان کے دوستوں میں داخل ہے ، اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: ( قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ) (آل عمران:۳۱) ’’کہہ دیجئے ، اگرتم اﷲ سے محبت رکھتے ہو تو میری تابعداری کرو ، خوداﷲ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا۔ ‘‘ حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:بعض لوگوں نے اﷲ تعالیٰ سے محبت کادعویٰ کیا تو اﷲ تعالیٰ نے ان کے امتحان کے لیے مذکورہ آیت نازل فرمائی ، جس میں اس نے بیان کردیاکہ جوشخص رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرے گا ، اﷲ تعالیٰ اس سے محبت رکھے گا ، اور جوشخص اﷲ تعالیٰ کی محبت کامدعی ہواور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع نہ کرے تووہ اولیاء اﷲ میں سے نہیں ہے اگرچہ بہت سارے لوگ اپنے یادوسروں کے بارے میں یہ تصوررکھتے ہیں کہ وہ اولیاء اﷲ میں سے ہیں ، لیکن حقیقت میں وہ اﷲکے ولی نہیں ہوتے۔ یہودونصاریٰ بھی تودعویدارہیں کہ وہ اﷲ کے (ولی) دوست اور محبوب ہیں ، اور یہ کہ ان کے سواکوئی جنت میں داخل نہیں ہوگا‘بلکہ وہ اس بات کے بھی دعویدارہیں کہ وہ اﷲ کے بیٹے اور اس کے محبوب ہیں ، اﷲ تعالیٰ نے ان کے ان تمام دعووں کی قلعی کھولتے ہوئے بیان فرمایا: ( قُلْ فَلِمَ يُعَذِّبُكُمْ بِذُنُوبِكُمْ بَلْ أَنْتُمْ بَشَرٌ مِمَّنْ خَلَقَ) (المائدۃ: ۱۸) ’’کہہ دیجئے کہ اگر تم اﷲ کے ایسے ہی پیارے ہوتووہ تمہیں تمہارے گناہوں کے عوض عذاب کیوں دے گا ، نہیں ، بلکہ تم اس کی مخلوق میں سے ایک انسان ہو۔ ‘‘ نیزاﷲ تعالیٰ نے فرمایا: (وَقَالُوا لَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ كَانَ هُودًا أَوْ نَصَارَى تِلْكَ
Flag Counter