Maktaba Wahhabi

64 - 336
ان پیغمبروں میں سے کسی ایک میں بھی کسی طرح کافرق نہیں کرتے ، اور ہم اسی ایک اﷲ کے فرمانبردارہیں ، تواگرتمہاری طرح یہ لوگ بھی انہیں چیزوں پرایمان لے آئیں جن پرتم ایمان لائے ہوتووہ ہدایت پاگئے ، اور اگرانحراف کریں توسمجھوکہ وہ تمہاری ضد پرہیں۔ تواے پیغمبران کے شرسے اﷲ کاحفظ وامان آپ کے لیے کافی ہوگا ، اور وہ سننے والااور جاننے والاہے۔ ‘‘ اور فرمایا: (آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ كُلٌّ آمَنَ بِاللّٰهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُسُلِهِ وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ (285) لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلَانَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ ) ( البقرۃ:۲۸۵۔ ۲۸۶) ’’رسول پرجوکچھ ان کے رب کی طرف سے نازل ہوا ، اس پروہ خودبھی ایمان لائے اور سب مومن بھی ایمان لائے۔ یہ سب اﷲ ، اس کے فرشتوں ، اس کے رسولوں اور اس کی کتابوں پرایمان لائے۔ (کہتے ہیں)ہم اﷲ کے رسولوں میں سے کسی میں بھی فرق نہیں کرتے ہیں ، ہم نے احکام سنے اور اطاعت قبول کی۔ اے ہمارے رب! ہم تیری مغفرت چاہتے ہیں اور تیری طرف لوٹ جاناہے۔ اﷲ تعالیٰ کسی کواس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا ، جواچھے کام کرے گا اسے اس کا اجر ملے گااور جوبرا کام کرے گاتواس کاوبال بھی اسی پر ہے۔ اے ہمارے رب!اگرہم سے بھول چوک ہوجائے توہم پرگرفت نہ فرما ، اے ہمارے
Flag Counter