Maktaba Wahhabi

65 - 336
رب! ہم پراتنابھاری بوجھ نہ ڈال جتناتونے ہم سے پہلے لوگوںپرڈالاتھا۔ اے ہمارے ربّ! جس بوجھ کواٹھانے کی ہمیں طاقت نہیں وہ ہم پرنہ ڈال ۔ہم سے درگزرفرما ، ہمیں بخش دے اور ہم پررحم فرما ، توہی ہمارامولاہے لہٰذاکافروں کے مقابلہ میں ہماری مددفرما۔ ‘‘ اور اسی سورہ کے شروع میں فرمایا: (الم (1) ذَلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (2) الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُونَ (3) وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ (4) أُولَئِكَ عَلَى هُدًى مِنْ رَبِّهِمْ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ )(البقرۃ:۱۔ ۵) ’’الٓمّٓیہ کتاب ہے جس میں شک کی گنجائش نہیں ہے ، اس میں متقین کے لیے ہدایت ہے ، جوغیب پرایمان لاتے ہیں ، صلاۃ قائم کرتے ہیں ، اور جوہم نے انہیں دیاہے اس میں سے (اﷲکی راہ میں) خرچ کرتے ہیں ، نیزوہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نازل شدہ (وحی )پر ایمان لاتے ہیں اور اس پربھی جوآپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے اتاری گئی ، اور وہ آخرت پریقین رکھتے ہیں ، ایسے ہی لوگ اپنے رب کی طرف سے (نازل شدہ)ہدایت پرہیں اور ایسے ہی لوگ فلاح یاب ہیں۔ ‘‘ پس ایمان کے لیے یہ مانناضروری ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں ، ان کے بعدکوئی نبی نہیں ، اور یہ کہ اﷲ تعالیٰ نے آپ کوتمام انسانوں اور جنوں کی طرف بھیجاہے ، جوشخص آپ کی لائی ہوئی شریعت اور احکام پرایمان نہ لائے وہ سرے سے مومن ہی نہیں ہے ، چہ جائیکہ اﷲ تعالیٰ کے متقی اور اولیاء میں سے ہو۔ اور جوشخص آپ کی لائی ہوئی شریعت کے بعض حصوں پرایمان لائے اور بعض کا انکار کرے تووہ بھی کافرہے ، مومن نہیں ہے ، جیساکہ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا:
Flag Counter