Maktaba Wahhabi

66 - 336
( إِنَّ الَّذِينَ يَكْفُرُونَ بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ وَيُرِيدُونَ أَنْ يُفَرِّقُوا بَيْنَ اللَّهِ وَرُسُلِهِ وَيَقُولُونَ نُؤْمِنُ بِبَعْضٍ وَنَكْفُرُ بِبَعْضٍ وَيُرِيدُونَ أَنْ يَتَّخِذُوا بَيْنَ ذَلِكَ سَبِيلًا (150) أُولَئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ حَقًّا وَأَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ عَذَابًا مُهِينًا (151) وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ وَلَمْ يُفَرِّقُوا بَيْنَ أَحَدٍ مِنْهُمْ أُولَئِكَ سَوْفَ يُؤْتِيهِمْ أُجُورَهُمْ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا )(النسائ:۱۵۰ ، ۱۵۲) ’’جولوگ اﷲ اور اس کے رسولوں کاانکارکرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اﷲ اور اس کے رسولوں کے درمیان تفریق کریں اور کہتے ہیں کہ ہم فلاں رسول پرتوایما ن لاتے ہیں اور فلاں کا انکارکرتے ہیں ، اور یہ چاہتے ہیں کہ کفراور ایمان کے درمیان(ایک تیسری) راہ نکالیں ، ایسے ہی لوگ پکے کافرہیں اور ہم نے کافروں کے لیے رسواکن عذاب تیارکررکھا ہے۔ اور جولوگ اﷲ اور اس کے رسولوں پرایمان لاتے ہیں ، ان میں سے کسی میں تفریق نہیں کرتے ، ایسے لوگوں کو اﷲ ان کے اجرعطافرمائے گا ، اور اﷲ بڑابخشنے والارحم کرنے والاہے ۔‘ ‘ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے میں یہ بات بھی داخل ہے کہ انسان آپ کواﷲ اور اس کی مخلوق کے مابین اوامرونواہی ، وعدووعید اور حلال وحرام کی تبلیغ کاذریعہ سمجھے۔ حلال وہی ہے جسے اﷲ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم حلال قراردیں ، اور حرام وہی ہے جسے اﷲ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم حرام ٹھہرائیں۔ دین وہی ہے جسے اﷲ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مشروع قرار دیا ہو۔ جس شخص کایہ عقیدہ ہوکہ کسی ولی کومحمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کے بغیر اﷲ تعالیٰ کی طرف جانے کاراستہ معلوم ہے تووہ کافر ہے ، شیطان کادوست ہے۔ رہااﷲ تعالیٰ کااپنی مخلوقات کوپیداکرنا ، انہیں روزی دینا ، ان کی دعائیں قبول کرنااور ان کے دلوں کوہدایت دینا ، دشمنوں پرانہیں فتح دینا اور دیگرتمام امورجوجلب منفعت اور دفع مضرت سے تعلق رکھتے ہیں ، سب کے سب صرف اﷲ واحدکے اختیارمیں ہیں۔ جن اسباب
Flag Counter