Maktaba Wahhabi

97 - 336
(جَعَلْنَا لَهُ جَهَنَّمَ يَصْلَاهَا مَذْمُومًا مَدْحُورًا (18) وَمَنْ أَرَادَ الْآخِرَةَ وَسَعَى لَهَا سَعْيَهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَئِكَ كَانَ سَعْيُهُمْ مَشْكُورًا (19) كُلًّا نُمِدُّ هَؤُلَاءِ وَهَؤُلَاءِ مِنْ عَطَاءِ رَبِّكَ وَمَا كَانَ عَطَاءُ رَبِّكَ مَحْظُورًا (20) انْظُرْ كَيْفَ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ وَلَلْآخِرَةُ أَكْبَرُ دَرَجَاتٍ وَأَكْبَرُ تَفْضِيلًا )(الاسرائ:۱۸۔ ۲۱) ’’جوشخص دنیاکاطالب ہوتوہم جسے چاہتے ہیں ، جتناچاہتے ہیں ، اسی دنیامیں سے سردست اس کودے دیتے ہیں ، مگر پھر آخر کار ہم نے اس کے لیے دوزخ ٹھہرا رکھی ہے ، جس میں وہ برے حالوں راندۂ درگاہ ہوکرداخل ہوگا اور جوشخص آخرت کاطالب ہو اور آخرت کے لیے جیسی کوشش کرنی چاہئے ویسی اس کے لیے کوشش بھی کرے ، اور وہ ایمان بھی رکھتاہو ، تویہی لوگ ہیں جن کی محنت اﷲ تعالیٰ کے یہاں مقبول بھی ہوگی ، ہرایک کوہم بہم پہنچائے جاتے ہیں ، انہیں بھی اور انہیں بھی۔ تیرے رب کے انعامات میں سے ، تمہارے رب کی بخشش رکی ہوئی نہیں ہے ، دیکھوتوسہی ہم نے دنیامیں بعض لوگوں کوبعض پرکیسی برتری دی ہے ، اور البتہ آخرت کے درجے کہیں بڑھ کر ہیں ، اور فضیلت کے اعتبار سے بھی اس دن کی برتری بڑھ کر ہے۔ ‘‘ اﷲ تعالیٰ کافرمان بالکل واضح ہے کہ دنیاوآخرت دونوں کے طلب گاروں کو اپنی بخشش سے نوازتاہے۔ نیک ہویابد ، کسی پراس کی بخشش کادروازہ بندنہیں ہے ، اس کے بعد فرماتاہے: (انْظُرْ كَيْفَ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ وَلَلْآخِرَةُ أَكْبَرُ دَرَجَاتٍ وَأَكْبَرُ تَفْضِيلًا ) (الأسرائ:۲۱) ’’دیکھوتوسہی ہم نے دنیامیں بعض لوگوں کوبعض پرکیسی برتری دی ہے۔ اور البتہ آخرت کے درجے کہیں بڑھ کر ہیں ، اور فضیلت کے اعتبار سے بھی اس دن کی برتری بڑھ کر ہے۔ ‘‘ اﷲ تعالیٰ نے اس آیت میں واضح کردیاہے کہ آخرت میں لوگوں کوایک دوسرے پر جو
Flag Counter