Maktaba Wahhabi

171 - 222
جلتا ہوا دیا رکھ دیا جائے تو اس آئینہ میں سے اسی دیئے کی روشنی دکھائی دے گی اس طرح ان انبیاء کو مثل آئینے کے سمجھ لیجئے ان کی نبوت کی شکل میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت ظاہر ہوئی یہی مطلب ہے مولوی شبیر احمد عثمانی دیوبندی کے ان الفاظ کا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رتبی لحاظ سے بھی خاتم النبیین ہیں۔گویا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اول ہی سے خاتم النببین تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے ظاہر اً جو نبی آیا وہ آپ ہی کی نبوت لیکر آیا جیسا کہ مولوی صاحب نے فرمایا انبیاء سابقین اپنے اپنے زمانے میں بھی خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانیت عظمیٰ سے مستفید ہوئے۔ اس عبارت میں پہلے انبیاء کی نبوت کا انکار صاف ظاہر ہے اور ایمان کی صحت کے لئے انبیاء سابقین پر بھی ایمان لانا ضروری ہے۔اور مولوی قاسم صاحب نانوتوی نے رسالہ تحذیر الناس ص ۱۸ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آنے والے جھوٹے نبیوں کے لئے بھی دروازہ کھول دیا ہے۔ آپ فرماتے ہیں۔بلکہ اگر بالفرض آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بھی کہیں اور نبی ہو جب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خاتم ہونا بدستور رہتا ہے۔اور ص ۱۷ میں لکھا ہے اور اسی طرح اگر فرض کیجئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بھی اسی زمین یا کسی اور زمین یا آسمان میں کوئی نبی ہوتو وہ بھی اس وصف نبوت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا محتاج ہوگا۔اور ص ۳۴ میں لکھا ہے اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بھی بالفرض کوئی نبی پیدا ہو تو پھر بھی خاتمیت محمد میں کچھ فرق نہ آئے گا۔ ان کھلے بیانات کے بعد بھی کوئی دیو بندی اگر یہ دعویٰ کرے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس معنی میں خاتم النبیین مانتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی ظلی ہو یا بروزی نہیں آئے گا۔وہ جھوٹ بولتا ہے یا اپنے اکابرین کے عقائد واقوال و بیانات کو جھٹلاتا ہے۔
Flag Counter