Maktaba Wahhabi

173 - 222
حکم کرے تو بیٹھ جا۔لہذا ضروری ہے کہ شیخ کامل کی تلاش میں سعی کرتا کہ تیری ذات کو اللہ سے ملادے،حکیم الامت مولوی اشرف علی صاحب تھانوی نے اسی توحید مطلب کو قرآن کریم سے ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔وہ سورہ بقرہ آیت ۴ ﴿ والذین یومنون بما انزل الیک وما انزل من قبلک وبالاخرۃ ہم یو قنون﴾اور وہ لوگ جو ایمان لاتے ہیں ساتھ اس کے جو آپکی طرف اتارا گیا اور ساتھ اس کے جواتاراگیا آپ سے پہلے اور وہ دن قیامت پر یقین رکھتے ہیں۔کی تفسیر میں زیر عنوان مسائل السلوک فرماتے ہیں۔﴿ والذین یومنون بما انزل الیک وما انزل من قبلک ﴾۔اس پر قیاس کیا جائے گا کہ اعتقاد تو تمام مشائخ اہل حق کے ساتھ ایسا ہی رکھنا چاہئے جیسے اپنے شیخ کے ساتھ البتہ اتباع صرف اپنے شیخ کا ہوتا ہے جیسا بعینہ یہی حکم ہے انبیاء علیہم السلام میں۔ حکیم الامت صاحب نے اپنے اس بیان میں ان مشائخ و علماء فقہاء کو جن کے ہاتھ پر ایک شخص نے بیعت نہیں کی اس کے لئے بمنزلہ اہل کتاب کے قرار دیا ہے جیسا کہ اہل کتاب کے انبیاء اور رسولوں و کتابوں پر ایمان لانا ضروری ہے مگر ان کی اتباع جائز نہیں ہے۔اس توحید مطلب کو مولانا مودودی صاحب نے اپنے خطبات میں دوسرے انداز میں ذکر فرمایاہے۔ مولانا صاحب زیر عنوان دین اور شریعت فرماتے ہیں برادران اسلام مذہب کی باتوں میں آپ اکثر دو لفظ سنا کرتے ہیں اور بولتے بھی ہیں۔ایک دین دوسری شریعت لیکن آپ میں
Flag Counter