Maktaba Wahhabi

30 - 625
آجائیں گی۔إن شآء اللّٰه،وَبِیَدِہِ التَّوْفِیْقَ وَالسّدَادَ۔ اس کتاب کی ترتیب و تبییض کے سلسلے میں جتنی محنت ہمارے فاضل دوست جناب حافظ ارشاد الحق صاحب(فاضل مدینہ یونیورسٹی۔مقیم الذید۔شارجہ) نے کی ہے،وہ انتہا ئی قابلِ ستایش ہے،جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔فَجَزَاہُ اللّٰہُ فِي الدَّارَیْنِ خَیْراً۔ اس کتاب کی پہلی طباعت و اشاعت کے سلسلے میں شارجہ کے ہمارے ایک دوست جناب عبدالعزیز صاحب میمن رحمہ اللہ کی مساعی جمیلہ انتہائی قابلِ قدر ہیں کہ انھوں نے اپنے اثر و رسوخ اور تعلقات کو بروے کار لاتے ہوئے دبئی کے بعض مخیر تجار(جو اپنا نام تک ظاہر کرنا پسند نہیں کرتے) سے اس کے اخراجات کا انتظام کروایا تھا،جب کہ زیرِ نظر یہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن اﷲ کے ایک بندے نے اپنی والدہ محترمہ رانی مختار بیگم کے ایصالِ ثواب کے لیے شائع کروایا ہے۔غَفَرَاللّٰہُ لَھَا وَرَحِمَھَا وَأَدْخَلَھَا الْفِرْدَوْسَ الْأَعْلیٰ۔وَبَارَکَ اللّٰہُ فِیْمَا رَزَقَہُمْ وَزَادَھُمْ مِّنْہُ وَکَثَّرَ اَمْثَالَہُمْ۔ تمام قارئین سے درخواست ہے کہ اپنی نیک دعاؤں میں یہ بھی شامل رکھیں کہ اللہ تعالیٰ مصنف و مرتب اور مشار الیہم اہلِ خیر اور الدال علی الخیر سب کی مساعی کو شرفِ قبول سے نوازے،اور اس کتاب کو تمام قارئین و سامعین کے لیے مفید بنائے۔آمین و السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ متحدہ عرب امارات ابو سلمان محمد منیر قمر 19 ؍ 5؍ 1414ھ اُم القیوین 3؍ 11؍ 1993ھ
Flag Counter