Maktaba Wahhabi

126 - 276
اطمینان سے رکوع کرو،پھر سر اٹھاؤ اور سیدھے کھڑے ہو جاؤ،پھر اطمینان سے سجدہ کرو،اور سجدے میں اطمینان سے رہو۔ پھر سر اٹھا کر اطمینان سے بیٹھ جاؤ اور پوری نماز اسی طرح مکمل کرو۔‘‘[1] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو کندھوں تک اٹھاتے،پھر اللہ اکبر کہتے،حتی کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پر آ جاتی،پھر قراء ت کرتے،پھر دونوں ہاتھوں کو کندھوں تک اٹھاتے اور رکوع کرتے اور اپنی ہتھیلیوں کو گھٹنوں پر رکھ لیتے،اپنے سر کو زیادہ نیچا کرتے نہ زیادہ اوپر اٹھاتے بلکہ درمیان میں برابر رکھتے۔ پھر سر اٹھا کر فرماتے: سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہ ’’اللہ نے سن لی جس نے اس کی تعریف کی۔‘‘ اور دونوں ہاتھوں کو کندھوں تک اٹھاتے اور سیدھے کھڑے ہو جاتے،پھر اللہ اکبر کہہ کر زمین کی طرف جھکتے اور دونوں ہاتھوں کو اپنے پہلوؤں سے الگ رکھتے ہوئے سجدہ کرتے،پھر سجدے سے اللہ اکبر کہہ کر سر اٹھاتے اور بایاں پاؤں موڑ کر اس پر بیٹھ جاتے اور جب سجدہ کرتے تو پاؤں کی انگلیوں کو قبلہ کی طرف موڑ لیتے اور پھر اللہ اکبر کہتے ہوئے سجدے سے سر اٹھاتے۔ بائیں پاؤں کو موڑتے اور اس پر بیٹھ جاتے حتی کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پر لوٹ آتی۔ دوسری رکعت میں بھی ایسا ہی کرتے۔ پھر جب دو رکعت پڑھ کر اٹھتے تو اللہ اکبر کہتے اور دونوں ہاتھوں کو کندھوں کے برابر اٹھاتے،جیسا کہ نماز کے آغاز میں اللہ اکبر کہا تھا۔ باقی نماز میں بھی اسی طرح کرتے۔ حتی کہ جب آخری رکعت پڑھتے جس میں سلام پھیرتے تو
Flag Counter