Maktaba Wahhabi

223 - 276
ہاتھ کے ساتھ منی خارج کرنا اخلاقی،شرعی اور جسمانی لحاظ سے نقصان دہ ہے۔ تاہم احتلام (خواب میں منی خارج ہو جانے) سے روزہ نہیں ٹوٹے گا،کیونکہ یہ غیر اختیاری فعل ہے۔ ( وہ چیز جس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور قضا و کفارہ دونوں لازم آتے ہیں،وہ جمہور کے نزدیک صرف جماع ہے اور کوئی چیز نہیں۔ ( زبان کی حفاظت نہ کرنے اور جھوٹ،غیب اور گالی گلوچ سے بھی روزے کا ثواب ختم ہو جاتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ((مَنْ لم يَدَعْ قوْلَ الزُّورِ وَالعملَ بِه،فَلَيْسَ للّٰه حَاجَةٌ في أَن يَدَعَ طَعامَهُ وشرابَهُ)) ’’جس شخص نے روزہ رکھنے کے باوجود جھوٹ بولنا اور جھوٹ پر عمل کرنا نہ چھوڑا تو اللہ تعالیٰ کو کوئی ضرورت نہیں ہے کہ ایسا شخص اپنا کھانا پینا چھوڑے۔‘‘[1] روزہ توڑنے کا کفارہ ایک غلام آزاد کرنا یا دو مہینوں کے مسلسل روزے رکھنا یا ساٹھ مساکین کو کھانا کھلانا ہے۔ بعض نے کفارہ میں ترتیب کی شرط لگائی ہے (پہلے کام کی طاقت نہ ہو تو دوسرا،دوسرے کی طاقت نہ ہو تو تیسرا کام کرنا) کفارہ میں مرد و زن برابر ہیں۔ جن چیزوں سے روزہ نہیں ٹوٹتا ( بھول کر،غلطی سے یا مجبور کیے جانے پر کھانے اور پینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا،چنانچہ اس
Flag Counter