Maktaba Wahhabi

128 - 276
’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر آیت پر رکتے،آپ پڑھتے : اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ پھر رکتے،پھر اَلرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھتے،پھر رکتے۔ [1] (الغرض مکمل قراء ت اسی طرح کرتے۔) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((زيِّنُوا القرآنَ بأصواتِكم؛ فإِنَّ الصوتَ الحسنَ يَزيدُ القرآنَ حُسْنًا)) ’’قرآن مجید کو اپنی آوازوں سے مزین اور حسین بناؤ،اس لیے کہ اچھی اور رسیلی آواز قرآن کے حسن کو دوبالا کر دیتی ہے۔‘‘ [2] ایک روایت میں ہے: ((كان يَمُدُّ صَوتَه مَدًّا)) ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم قرآن پڑھتے ہوئے آواز خوب بلند کرتے تھے۔‘‘[3] ((كانَ يَقُومُ إذا سَمِعَ الصّارِخَ)) ’’نبی ٔکریم صلی اللہ علیہ وسلم (سحری کے وقت) جب مرغ کی آواز سنتے تو بیدار ہو جاتے تھے۔‘‘[4]
Flag Counter