Maktaba Wahhabi

226 - 276
( زیادہ کھانے سے پرہیز کیجیے : روزہ افطار کرتے ہوئے زیادہ کھانا مت کھائیے کیونکہ اس سے روزے کا طبی فائدہ حاصل نہیں ہوتا اور صحت کو نقصان پہنچتا ہے۔ ( سینما اور ٹیلی ویژن سے اجتناب کیجیے : سینما اور ٹیلی ویژن دیکھنا اخلاق کوبگاڑتا ہے اور یہ روزے کے منافی چیزیں ہیں،لہٰذا ان سے اجتناب مفید تر ہوگا۔ ( دیر تک جاگنے سے پرہیز کیجیے : رات کو دیر تک جاگ کر سحری اور نماز فجر کو ضائع نہ کریں بلکہ نماز فجر باجماعت ادا کرنے کے بعد صبح سویرے اپنے کام میں مصروف ہو جائیں،کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی ہے: ((اللّٰهُ مَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا)) ’’اے اللہ! میری امت کے لیے صبح کے اوقات میں برکت پیدا فرما دے۔‘‘[1] ( صدقہ و خیرات کثرت سے کیجیے : قرابت داروں اور محتاج لوگوں میں زیادہ سے زیادہ صدقہ و خیرات کریں اور آپس میں ناراض لوگوں کے درمیان صلح کرا دیں۔ ( کثرت سے اللہ کا ذکر کیجیے : قرآن کریم کی تلاوت کرنے،قرآن سننے،اس کے معانی پر غور کرنے اور اس پر عمل پیرا ہونے میں اپنے اوقات صرف کریں۔ کسی مسجد وغیرہ میں اگر مفید درس ہو تو ایسی علمی مجالس میں حاضری کی کوشش کریں جبکہ رمضان کے آخری عشرہ میں مسجدوں کے اندر اعتکاف بیٹھنا بھی سنت ہے۔ ( دینی کتب کا مطالعہ کیجیے : روزے کے احکام و مسائل جاننے کے لیے اس سے متعلقہ کتابوں کامطالعہ کریں۔ آپ کو معلوم ہوگا کہ بھول کر کھانے پینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا،اسی
Flag Counter