Maktaba Wahhabi

232 - 276
پیش ہوں۔‘‘[1] آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوموار کے روزے کے متعلق پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: ((ذاكَ يَوْمٌ وُلِدْتُ فيه،وَ أُنزِلَ عليَّ فيهِ)) ’’یہ وہ دن ہے جس روز میری ولادت ہوئی اور مجھ پر وحی نازل ہوئی۔‘‘[2] ( ایام بیض کے روزے رکھنا : سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں: ((أَمَرَنَا رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَصُومَ مِنَ الشَّهْرِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ الْبِيضَ: ثَلَاثَ عَشْرَةَ،وَأَرْبَعَ عَشْرَةَ،وَخَمْسَ عَشْرَةَ)) ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں حکم دیا کرتے تھے کہ ہم ہر ماہ ایام بیض،یعنی تیرہ،چودہ اور پندرہ تاریخ کے روزے رکھیں۔‘‘[3]
Flag Counter