Maktaba Wahhabi

238 - 276
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((فَإِنَّ عُمْرَةً فِي رَمَضَانَحَجَّةُ)) ’’رمضان میں عمرہ کرنا (ثواب کے لحاظ سے) حج کرنے کے برابر ہے۔‘‘[1] مسجد حرام (بیت اللہ) میں نماز ادا کرنا دوسری جگہوں پر نماز پڑھنے کی بہ نسبت لاکھ درجہ بہتر ہے،چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((صَلاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ صَلاةٍ فِيمَا سِوَاهُ إِلا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ)) ’’میری اس مسجد (مسجد نبوی) میں نماز ادا کرنا مسجد حرام کے سوا باقی تمام جگہوں کی بہ نسبت ہزار درجہ بہتر ہے۔‘‘[2] مسجد حرام میں نماز پڑھنے کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((وَصَلاةٌ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ أَفْضَلُ مِنْ مِائَةِ صَلاةٍ فِي هَذَا)) ’’مسجد حرام میں ادا کی جانے والی نماز،میری اس مسجد (مسجد نبوی) کی بہ نسبت سو درجہ بہتر ہے۔‘‘[3] چنانچہ (100,000 = x100 1000)اس حساب سے بیت اللہ میں پڑھی ہوئی ایک نماز ایک لاکھ نماز سے افضل ہے۔
Flag Counter