Maktaba Wahhabi

250 - 276
نے فرمایا: ((مَنْ لَمْ يَجِدْ الْإِزَارَ فَلْيَلْبَسْ السَّرَاوِيلَ وَمَنْ لَمْ يَجِدْ النَّعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسْ الْخُفَّيْنِ)) ’’جو شخص (احرام کے لیے) تہبند نہ پائے تو وہ شلوار ہی پہن لے،اور جسے جوتے نہ ملیں وہ موزے ہی پہن لے۔‘‘[1] ( حالت احرام میں نکاح کرنا یا پیغام نکاح بھیجنا حرام ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ،وَلا يُنْكَحُ وَلا يَخْطِبُ،)) ’’محرم خود نکاح کر سکتا ہے نہ کسی دوسرے کا نکاح کروا سکتا ہے اور نہ کسی کو پیغامِ نکاح دے سکتا ہے۔‘‘[2] ( محرم کے لیے ناخن تراشنا اور جسم کے کسی بھی حصے سے کسی بھی طریقے سے بال مونڈنا یا کتروانا حرام ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ وَلَا تَحْلِقُوا رُءُوسَكُمْ حَتَّىٰ يَبْلُغَ الْهَدْيُ مَحِلَّهُ﴾ ’’اور اپنے سر اس وقت تک نہ منڈاؤ جب تک کہ قربانی اپنے ٹھکانے (بیت اللہ) پر نہ پہنچ جائے۔‘‘[3] ( محرم مرد اور عورت کے لیے سلے ہوئے کپڑے یا جسم پر خوشبو لگانا حرام ہے۔ ( محرم کے لیے خشکی کا شکار قتل کرنا،ذبح کرنا،اس کی طرف اشارہ کرنا اور اسے بھگانا حرام ہے،البتہ سمندر کا شکار کرنا اور اسے کھانا جائز ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
Flag Counter