Maktaba Wahhabi

43 - 276
((وَاعْلَمْ أَنَّ الأُمَّةَ لَوْ اجْتَمَعَتْ عَلَى أَنْ يَنْفَعُوكَ بِشَيْءٍ لَمْ يَنْفَعُوكَ إِلاَّ بِشَيْءٍ قَدْ كَتَبَهُ اللّٰهُ لَكَ،وَانْ اجْتَمَعُوا عَلَى أَنْ يَضُرُّوكَ بِشَيْءٍ لَمْ يَضُرُّوكَ إِلاَّ بِشَيْءٍ قَدْ كَتَبَهُ اللّٰهُ عَلَيْكَ،رُفِعَتِ الأَقْلاَمُ وَجَفَّتْ الصُّحُفُ)) ’’جان لو! اگر پوری امت تمھیں کوئی فائدہ پہنچانے کے لیے اکٹھی ہو جائے تو وہ اللہ کے مقدر کیے ہوئے کے سوا تمھیں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکے گی اور اگر وہ تمھیں کوئی نقصان پہنچانے کے لیے اکٹھے ہو جائیں،پھر بھی اللہ کے مقدر کیے ہوئے کے سوا کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے (کیونکہ) قلم اٹھا لیے گئے اور صحیفے خشک ہو گئے ہیں۔‘‘[1] 8 موت کا ڈر ختم ہوجانا : حضرت علی رضی اللہ عنہ سے منسوب کیا جاتا ہے کہ انھوں نے فرمایا: أَي يَومَيَّ مِنَ المَوتَ أَفِر يَومَ لا يَقدِرُ أَو يَومَ قَدِر يَومَ ما قُدِّرَ لا أَرهَبُهُ وَإِذا قَدِّرَ لا يُنجي الحَذَر ’’میں موت کے کون سے دن سے فرار ہونے کی کوشش کروں،کیا موت کے مقدر دن سے یا جو ابھی مقدر نہیں ہوا؟ جو مقدر نہیں ہوا،اس کا تو مجھے کوئی ڈر نہیں اور جو مقدر ہو چکا ہے،اس سے ڈرنا بے سود ہے۔‘‘
Flag Counter