Maktaba Wahhabi

90 - 276
کپڑے اٹھاتے ہوئے یہ دعا پڑھنا مسنون ہے: ((بسمِ اللّٰهِ اللّٰهُ مَّ إنِّي أعُوذُ بكَ مِنَ الخُبْثِ والْخَبائِثِ)) ’’اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ،اے اللہ! میں نر اور مادہ جنوں سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔‘‘[1] اور بیت الخلا سے فارغ ہونے پر یہ دعا پڑھنا مسنون ہے: ((غُفْرانَكَ)) ’’(اے اللہ! میں) تیری بخشش (چاہتا ہوں۔)‘‘[2] ( اس حالت میں کلام کرنا منع ہے،خواہ اللہ کا ذکر ہو یا کچھ اور،سلام کا جواب دیا جائے نہ مؤذن کی اذان کا جواب۔ اگر کلام کے بغیر چارہ نہ ہو تو کلام کی جا سکتی ہے۔ مثلاً کسی نابیناشخص کے گرنے کا خطرہ ہو تو اس کی رہنمائی کی جا سکتی ہے۔ اگر چھینک آئے تو دل میں اللہ کی حمد بیان کی جائے اور اپنی زبان کو حرکت نہ دی جائے۔ ( قبلہ کی تعظیم کے پیش نظر اس کی طرف منہ کیا جائے نہ پیٹھ۔ ( اگر کھلی جگہ میں قضائے حاجت ہوتو نرم اور نیچی جگہ تلاش کی جائے تاکہ پیشاب کے چھینٹوں سے بچا جاسکے۔ ( کسی سوراخ میں پیشاب نہ کیا جائے تاکہ موذی کیڑوں سے محفوظ رہے۔ ( لوگوں کے سائے،راستے اور باتیں کرنے کی جگہ سے دور رہنا چاہیے۔ ( غسل خانے اور ٹھہرے ہوئے یا بہتے پانی میں پیشاب نہ کیا جائے۔ ( کھڑے ہوکر پیشاب نہ کیا جائے،کیونکہ یہ وقار اور اچھی عادات کے خلاف ہے اور اس
Flag Counter