Maktaba Wahhabi

138 - 336
أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يَزْعُمُونَ أَنَّهُمْ آمَنُوا بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ يُرِيدُونَ أَنْ يَتَحَاكَمُوا إِلَى الطَّاغُوتِ وَقَدْ أُمِرُوا أَنْ يَكْفُرُوا بِهِ وَيُرِيدُ الشَّيْطَانُ أَنْ يُضِلَّهُمْ ضَلَالًا بَعِيدًا (60) وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا إِلَى مَا أَنْزَلَ اللَّهُ وَإِلَى الرَّسُولِ رَأَيْتَ الْمُنَافِقِينَ يَصُدُّونَ عَنْكَ صُدُودًا (61) فَكَيْفَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ ثُمَّ جَاءُوكَ يَحْلِفُونَ بِاللَّهِ إِنْ أَرَدْنَا إِلَّا إِحْسَانًا وَتَوْفِيقًا (62) أُولَئِكَ الَّذِينَ يَعْلَمُ اللَّهُ مَا فِي قُلُوبِهِمْ فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ وَعِظْهُمْ وَقُلْ لَهُمْ فِي أَنْفُسِهِمْ قَوْلًا بَلِيغًا (63) وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَسُولٍ إِلَّا لِيُطَاعَ بِإِذْنِ اللَّهِ وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ جَاءُوكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللَّهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا اللَّهَ تَوَّابًا رَحِيمًا (64) فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا )(النسائ:۶۰۔ ۶۵) ’’ آپ نے ان منافق مسلمانوں کے حال پر نظر نہیں کی جومنہ سے تویہ کہتے ہیں کہ وہ قرآن پرایمان رکھتے ہیں جوآپ پراتاراگیاہے ، اور ان آسمانی کتابوں پربھی جو آپ سے پہلے اتاری گئی ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ اپنامقدمہ غیراﷲ کے پاس لے جائیں ، حالانکہ ان کوحکم دیا جاچکا ہے کہ اس کی بات نہ مانیں اور شیطان چاہتاہے کہ انہیں راہ راست سے بھٹکا کربڑی دور لے جائے۔ اور جب ان سے کہاجاتاہے کہ آؤاﷲ نے جوحکم اتاراہے اس کی طرف اور رسول کی طرف رجوع کریں توآپ ان منافقوں کودیکھتے ہیں کہ وہ آپ کے پا س آنے سے رکتے ہیں۔ تواس وقت ان کی کیسی کچھ رسوائی ہوگی جب انہیں کے اپنے کرتوت کی وجہ سے ان پرکوئی مصیبت آپڑے توآپ کے پاس قسمیں کھاتے ہوئے دوڑے آئیں کہ اﷲ کی قسم !ہماری غرض توسلوک ومیل ملاپ کی تھی۔یہ ایسے آدمی ہیں کہ جو فساد ان کے دلوں میں ہے اس کاعلم صرف اﷲ ہی کوہے ، تواے پیغمبرآپ ان کے پیچھے نہ پڑیں ، اور ان کوسمجھادیں ، اور ان سے ایسی باتیں کریں کہ اچھی طرح ان کے ذہن نشین ہوجائے اور جورسول ہم نے
Flag Counter