Maktaba Wahhabi

128 - 326
سن کر) میں سیدھا ہو کر بیٹھ گیا اور عرض کی’’اے ام المومنین! مجھے (بات کرنے کی) مہلت دیجئے او رجلدی مت دیجئے۔ کیا اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا: ﴿وَلَقَدْ رَآہُ بِالْاُفُقِ الْمُبِیْنِ﴾ (التکویر۸۱؍۲۳) او رالبتہ تحقیق اس نے اسے (آسمان کے) روشن کنارے کو دیکھا۔‘‘ ﴿وَلَقَدْ رَاٰہُ نَزْلَۃً اُخْرٰی﴾ (النجم۵۳؍۱۳) ’’اور البتہ تحقیق اسنے اسے ایک اور مرتبہ دیکھا۔‘‘ ام المومنین رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ’’امت میں سب سے پہلے میں نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھی تھی‘ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’وہ جبرائیل تھے‘‘ میں نے انہیں اس صورت میں کبھی نہیں دیکھا جس پر انہیں پیدا کیا گیا ہے مگر ان دو موقعوں پر۔ میں نے انہیں آسمان سے اترتے دیکھا۔ ان کی عظیم خلقت نے آسمان اور زمین کے درمیان کی جگہ کو روک لیاتھا[1] پھر ام المومنین رضی اللہ عنہا نے فرمایا: کیا آپ نے نہیں سنا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿لَا تُدْرِکُہُ الْاَبْصَارُ وَ ہُوَ یُدْرِکُ الْاَبْصَارَ وَ ہُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ﴾ (الانعام۶؍۱۰۳) ’’آنکھیں اس کا ادراک نہیں کرسکتیں اور وہ آنکھوں کا ادراک کرتا ہے اور وہ باریک بین ‘ باخبر ہے۔‘‘ کیا آپ نے نہیں سنا کہ اللہ عزوجل فرماتے ہیں: ﴿ وَمَا کَانَ لِبَشَرٍ اَنْ یُّکَلِّمَہُ اللّٰہُ اِِلَّا وَحْیًا اَوْ مِنْ وَّرَائِ حِجَابٍ اَوْ یُرْسِلَ رَسُوْلًا فَیُوحِیَ بِاِِذْنِہِ مَا یَشَائُ اِِنَّہٗ عَلِیٌّ حَکِیْمٌ﴾ (الشوری۴۲؍۵۱) ’’کسی انسان کیلئے یہ لائق نہیں کہ اللہ اس سے ہم کلام ہو مگر وحی کے ذریعے یا پردے کے پیچھے سے یا یہ کہ قاصد بھیج دے اور وہ اللہ کے حکم سے جو چاہے وحی کرے بیشک وہ بلندیوں والاحکمتوں والا ہے۔[2] صحیح مسلم میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ انہوں نے جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا’’کیاآپ نے اپنے رب کو دیکھا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں نے ایک نور دیکھا تھا۔‘‘ ایک روایت میں ہے ’’ وہ نور ہے میں اسے کیسے دیکھ سکتا ہوں؟‘‘[3] صحیح مسلم میں ہی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نبوی ہے: (وَاعْلَمُو أَنَّہُ لَنْ یَرَی مِنْکُمْ أَحَدٌ رَبَّہُ حَتَّی یَمُوتُ) ’’جان لو! تم میں سے کوئی شخص مرنے سے پہلے اپنے رب کو ہرگز نہیں دیکھے گا۔‘‘[4] شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے فرمایا: ’’ائمہ مسلمین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ کوئی مومن دنیا میں اپنی آنکھوں سے اللہ
Flag Counter