Maktaba Wahhabi

532 - 625
ہوتا ہے اور بعض موسموں میں رات بہت زیادہ چھوٹی ہوتی ہے۔جو کوئی ان علاقوں میں مقیم ہو،جہاں رات اور دن کی تمیز و فرق طلوعِ فجر اور غروبِ آفتاب کے اعتبار سے کی جاتی ہو،مگر موسم گرما میں ان علاقوں میں دن بہت لمبا اور موسمِ سرما میں دن بہت چھوٹا ہوتا ہو تو ان علاقوں میں شرعی طور پر پانچوں نمازیں اللہ تعالیٰ کے اس قول کے عموم کے اعتبار سے اپنے اپنے معروف وقت پر ادا کی جائیں گی۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿اَقِمِ الصَّلٰوۃَ لِدُلُوْکِ الشَّمْسِ اِلٰی غَسَقِ الَّیْلِ وَقُرْاٰنَ الْفَجْرِ اِنَّ قُرْاٰنَ الْفَجْرِ کَانَ مَشْھُوْدًا﴾[بني إسرائیل: 78] ’’زوالِ آفتاب سے لے کر رات کے اندھیرے تک نماز قائم کیجیے اور فجر کے وقت قرآن(نمازِ فجر) کا بھی التزام کیجیے،کیوں کہ قرآنِ فجر(نمازِ فجر میں فرشتوں کے) حاضر ہونے کا وقت ہے۔‘‘ نیز اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿ اِنَّ الصَّلٰوۃَ کَانَتْ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ کِتٰبًا مَّوْقُوْتًا﴾[النساء: 103] ’’یقینا نماز پابندیِ وقت کے ساتھ مومنین پر فرض کی گئی ہے۔‘‘ حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں: ﴿إِنَّ رَجُلًا سَأَلَہٗ عَنْ وَقْتِ الصَّلَاۃِ قَالَ: فَقَالَ لَہٗ: صَلِّ مَعَنَا ھٰذَیْنِ یَعْنِيْ الْیَوْمَیْنِ فَلَمَّا زَالَتِ الشَّمْسُ أَمَرَ بِلَالًا فَأَذَّنَ ثُمَّ أَمَرَہٗ فَأَقَامَ الظُّھْرَ ثُمَّ أَمَرَہٗ فَأَقَامَ الْعَصْرَ،وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَۃٌ بَیْضَآئُ نَقِیَّۃٌ،ثُمَّ أَمَرَہُ فَأَقَامَ الْمَغْرِبَ حِیْنَ غَابَتِ الشَّمْسُ،ثُمَّ أَمَرَہٗ فَأَقَامَ الْعِشَآئَ حِیْنَ غَابَ الشَّفَقُ،ثُمَّ أَمَرَہٗ فَأَقَامَ الْفَجْرَ حِیْنَ طَلَعَ الْفَجْرُ،فَلَمَّا کَانَ الْیَوْمُ الثَّانِيْ أَمَرہٗ فَأَبْرَدَ بِالظُّھْرِ فَأَبْرَدَ بِھَا فَأَنْعَمَ أَنْ یُّبْرِدَ بِھَا،وَصَلَّی الْعَصْرَ،وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَۃٌ،أَخَّرَھَا فَوْقَ الَّذِيْ کَانَ،وَصَلََّی الْمَغْرِبَ قَبْلَ أَنْ یَّغِیْبَ الشَّفَقُ،وَصَلَّی الْعِشَآئَ بَعْدَ مَا ذَھَبَ ثُلُثُ اللَّیْلِ وَصَلَّی الْفَجْرَ فَأَسْفَرَ بِھَا،ثُمَّ قَالَ: أَیْنَ السَّائِلُ عَنْ وَقْتِ الصَّلَاۃِ؟ فَقَالَ الرَّجُلُ: أَنَا یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ!قَالَ: وَقْتُ صَلَاتِکُمْ بَیْنَ مَا رَأَیْتُمْ[1] ’’ایک شخص نے(خدمتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضر ہو کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اوقاتِ نماز کے
Flag Counter