Maktaba Wahhabi

118 - 276
تو وہ حسب حال نماز پڑھ لے،اس کی نماز صحیح ہو گی،اسے نماز دوہرانے کی بھی ضرورت نہیں۔ ( مریض کے لیے واجب ہے کہ پاک جگہ پر نماز پڑھے،اگر جگہ ناپاک ہو تو اسے دھونا واجب ہے،یا وہ کسی دوسری پاک جگہ منتقل ہو جائے یا اس پر کوئی پاک چیز بچھا دے اور اگر ایسا ممکن نہ ہو تو وہ حسب حال نماز پڑھ لے،نماز صحیح ہو گی،اسے دوہرانے کی بھی ضرورت نہیں۔ ( مریض کے لیے یہ جائز نہیں کہ طہارت سے عاجزی کی وجہ سے نماز کو اس کے وقت سے مؤخر کرے بلکہ مقدور بھر طہارت حاصل کر کے نماز کو بروقت ادا کرے،خواہ اس کے جسم،کپڑے یا جگہ پرایسی نجاست ہو جس کے ازالے سے وہ عاجز ہو۔
Flag Counter