Maktaba Wahhabi

132 - 276
( فرض نمازوں میں قیام کرنا : اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَىٰ وَقُومُوا للّٰهِ قَانِتِينَ﴾ ’’نمازوں بالخصوص درمیان والی نماز (نماز عصر) کی حفاظت کرو اور اللہ کے لیے مطیع ہو کر کھڑے رہا کرو۔‘‘[1] البتہ نفلی نماز میں کھڑے ہونے کی قدرت کے باوجود بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((صَلَاةُ الرَّجُلِ قَاعِدًا عَلَى نِصْفِ الصَّلَاةِ)) ’’بیٹھ کر نماز پڑھنے والوں کو آدھا ثواب ملتا ہے۔‘‘[2] جو آدمی فرائض میں کھڑے ہونے کی طاقت نہ رکھتا ہو،وہ جیسے قدرت ہو نماز پڑھ سکتا ہے۔ ( فرض اور نفل نمازوں کی ہر رکعت میں،سورئہ فاتحہ پڑھنا : نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لاَ صَلاَةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الكِتَابِ)) ’’جس شخص نے (نماز میں) سورئہ فاتحہ نہیں پڑھی،اس کی نماز نہیں۔‘‘[3] ( رکوع کرنا : اس کے فرض ہونے پر اجماع ہے۔ رکوع میں اس انداز سے جھک جانا کافی ہے کہ دونوں ہاتھ گھٹنوں تک پہنچ جائیں۔ البتہ اطمینان ضروری ہے۔ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم ہے: ((ارْكَعْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ رَاكِعًا))
Flag Counter