Maktaba Wahhabi

141 - 276
وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ،وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ،وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ،فإِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ،وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ،تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ)) ’’یا اللہ! مجھے ہدایت دے کر ان لوگوں کے زمرے میں شامل فرما جنھیں تونے رشد و ہدایت سے نوازا ہے اور مجھے عافیت دے کر ان لوگوں میں شامل فرما جنھیں تو نے عافیت بخشی ہے۔ اور جنھیں تونے دوست بنایا ہے ان میں مجھے بھی شامل کر کے اپنا دوست بنا لے،اور جو کچھ مجھے عطا فرمایا ہے اس میں برکت ڈال دے۔ اور جس شر و برائی کا تو نے فیصلہ کیا ہے اس سے مجھے محفوظ رکھ،یقینا تو ہی فیصلہ صادر فرماتا ہے اور تیرے خلاف فیصلہ صادر نہیں کیا جا سکتا۔ اور جس کا تو والی بنا وہ کبھی ذلیل و خوار اور رسوا نہیں ہو سکتا اور وہ شخص عزت نہیں پا سکتا جسے تو دشمن کہے۔اے ہمارے رب! تو (بڑا) ہی برکت والا اور بلند و بالا ہے۔‘‘[1] ( اگر آپ مسجد میں آئے ہیں اور امام رکوع کی حالت میں ہے تو تکبیر کہہ کر امام کے ساتھ رکوع میں مل جائیں اور اگر آپ امام کے سر اٹھانے سے قبل رکوع میں مل گئے تو آپ کی یہ رکعت ہو گئی لیکن اگر امام نے سر اٹھا لیا تو پھر یہ رکعت شمار نہیں ہو گی۔[2]
Flag Counter