Maktaba Wahhabi

142 - 276
نبیٔ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا وَجَدْتُمُ الْإِمَامَ سَاجِدًا فَاسْجُدُوا،أَوْ رَاكِعًا فَارْكَعُوا،أَوْ قَائِمًا فَقُومُوا،وَلَا تَعْتَدُّوا بِالسُّجُودِ إِذَا لَمْ تُدْرِكُوا الرَّكْعَةَ)) ’’جب تم امام کو سجدے میں پاؤ تو تم بھی سجدہ کرو،یا اسے رکوع میں پاؤ تو تم بھی رکوع کرو،یا قیام میں پاؤ تو تم بھی قیام کرو اور اگر تم رکوع میں شامل نہ ہو سکو تو سجدوں کو (رکعت) شمار نہ کرو (وہ رکعت دوبارہ پڑھو)۔‘‘ [1] ( اگر ایک یا ایک سے زیادہ رکعتیں چھوٹ جائیں تو امام کے ساتھ نماز کے آخر تک متابعت کریں اور جب امام سلام پھیرے تو آپ اس کے ساتھ سلام نہ پھیریں بلکہ باقی رکعتوں کو پورا کرنے کے لیے کھڑے ہو جائیں۔ ( نماز میں تیزی نہ کریں کیونکہ اس سے نماز باطل ہو جاتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو دیکھا جو نماز جلدی جلدی پڑھ رہا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: ((ارْجِعْ فَصَلِّ،فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ فَقَالَ لَهُ فِي الثَّالِثَةِ عَلِّمْنِي يَا رَسُولَ اللّٰهِ فقَال َارْكَعْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ رَاكِعًاثُمَّ ارْفَعْ حَتَّى تَعْتَدِلَ قَائِمًا،ثُمَّ اسْجُدْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا،ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ جَالِسًا)) ’’جاؤ نماز پڑھو،تم نے نماز نہیں پڑھی…،حتی کہ اس نے تین بار ایسا کیا۔ بالآخر اس نے کہا :اے اللہ کے رسول! مجھے نماز پڑھنا سکھا دیجیے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’…اطمینان سے رکوع کرو،پھر سر اٹھاؤ اور سیدھے کھڑے ہو جاؤ،پھر سجدہ کرو اور
Flag Counter