Maktaba Wahhabi

147 - 276
’’میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں جو (ہر آواز کو) سننے والا (اور ہر چیز کو) جاننے والا ہے،مردود شیطان (کے شر) سے،اس کے خطرے سے،اس کی پھونکوں سے اور اس کے جادو سے۔‘‘[1] ﴿ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ﴾ ’’اللہ کے نام سے (میں میشروع کرتا ہوں) جو نہایت رحم کرنے والا بے حد مہربان ہے۔‘‘ پھر سورۃ الفاتحہ پڑھیں : ﴿ الْحَمْدُ للّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴿٢﴾ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ﴿٣﴾ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ﴿٤﴾ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ﴿٥﴾ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ﴿٦﴾ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ﴾ ’’تمام تعریفیں جہانوں کے رب کے لیے ہیں جو نہایت رحم کرنے والا،بے حد مہربان ہے۔ بدلے کے دن کا مالک ہے۔ (اے اللہ) ہم تیری ہی عبادت کرتے اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔ ہمیں سیدھے راستے پر چلا،ان لوگوں کے راستے پر جن پر تو نے انعام کیا،جن پر غضب نہیں کیا گیا اور جو گمراہ نہیں ہوئے۔‘‘[2] (ہماری اس دعا کو قبول فرما۔) پھر سورئہ اخلاص یا اس کے علاوہ جو قرآن سے پڑھنا آسان ہو،پڑھیں: ﴿ قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ﴿١﴾ اللّٰهُ الصَّمَدُ﴿٢﴾ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ﴿٣﴾
Flag Counter