Maktaba Wahhabi

148 - 276
وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ﴾ ’’کہہ دیجیے کہ وہ اللہ ایک ہے،اللہ بے نیاز ہے،نہ کسی کا باپ ہے اور نہ کسی کا بیٹا اور کوئی اس کا ہمسر نہیں۔‘‘[1] ( اس کے بعد دونوں ہاتھ (کانوں تک) اٹھاتے ہوئے اللہ اکبر کہیں اور رکوع کریں۔ دونوں ہاتھ گھٹنوں پر رکھیں اور تین بار یہ دعا پڑھیں: ((سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ)) ’’میرا رب عظیم (ہر عیب سے) پاک ہے۔‘‘[2] اس کے علاوہ کئی اور دعائیں بھی صحیح احادیث سے ثابت ہیں اور وہ بھی پڑھی جا سکتی ہیں۔ ( پھر اپنا سر اٹھائیں اور ہاتھ کانوں تک اٹھاتے ہوئے پڑھیں: ((سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ اللّٰهُ مَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ)) ’’اللہ نے سن لی جس نے اس کی تعریف کی،اے ہمارے رب! تیرے ہی واسطے تعریف ہے۔‘‘[3] ( اللہ اکبر کہہ کر سجدہ کریں اور ہتھیلیاں،گھٹنے،پیشانی،ناک اور دونوں پاؤں کی انگلیاں اس طرح زمین پر رکھیں کہ ان کا رخ قبلہ کی جانب ہو اور کہنیوں کو زمین پر ٹکائیں نہ پہلوؤں سے ملائیں،بلکہ زمین سے اونچی اور پہلوؤں سے الگ اور کشادہ رکھیں اور تین مرتبہ یہ دعا پڑھیں،تین سے زیادہ مرتبہ بھی پڑھ سکتے ہیں:
Flag Counter