Maktaba Wahhabi

219 - 276
میری خاطر چھوڑتا ہے،روزے دار کے لیے دو خوشیاں ہیں،ایک خوشی روزہ افطار کرتے وقت حاصل ہوتی ہے اور دوسری خوشی اسے اس وقت حاصل ہو گی جب وہ اپنے رب سے ملے گا،اور روزے دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے ہاں کستوری کی خوشبو سے بھی زیادہ پسندیدہ ہے۔‘‘[1] ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ ’’اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے تاکہ تم پرہیزگار بنو۔‘‘[2] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((الصِّيَامُ جُنَّةٌ)) ’’روزہ (آگ سے) ڈھال ہے۔‘‘[3] نبیٔ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إيمَاناً واحْتِسَاباً غُفِرَ لَهُمَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ)) ’’جو ایمان کے ساتھ اجر و ثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکھتا ہے،اس کے
Flag Counter