Maktaba Wahhabi

220 - 276
سابقہ گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔‘‘[1] اور مزید فرمایا: ((مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ)) ’’جس شخص نے رمضان (کی راتوں) میں ایمان کی حالت میں،اجر و ثواب کی نیت سے قیام کیا،اس کے سابقہ گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔‘‘[2] مسلمان بھائیو! آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے روزہ فرض کیا ہے اور یہ اس کی عبادت ہے اور اس کے مزید بہت سے فائدے ہیں،ان میں سے چند درج ذیل ہیں: ( روزہ رکھنے سے نظام ہضم اور معدے کو مسلسل کام کرنے سے کچھ راحت ملتی ہے،بدن کے بے کار مادے جل جاتے ہیں،جسم طاقتور ہوتا ہے اور بہت سی دوسری بیماریوں کا علاج ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ روزہ سگریٹ نوش حضرات کو سگریٹ نوشی سے باز رکھتا ہے اور سگریٹ چھوڑنے میں مدد دیتا ہے۔ ( روزے سے انسان کے نفس کی اصلاح ہوتی ہے اور نظم و اطاعت اور صبر و خلوص کی عادت پیدا ہوتی ہے۔ ( روزے دار کو دوسرے روزے دار بھائیوں سے برابری کا احساس پیدا ہوتا ہے،چنانچہ جب وہ ان کے ساتھ مل کر روزہ رکھتا اور افطار کرتا ہے تو اسلامی وحدت کا شعور پیدا ہوتا ہے اور جب اسے بھوک محسوس ہوتی ہے تو اسے بھوکے اور محتاج بھائیوں کی مدد کا احساس ہوتا ہے۔
Flag Counter