Maktaba Wahhabi

246 - 276
﴿ إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِن شَعَائِرِ اللّٰهِ﴾ ......((أَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللّٰهُ بِهِ)) ’’بے شک صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں‘‘میں اس چیز سے ابتدا کرتا ہوں،جس سے اللہ نے ابتدا کی ہے۔‘‘ یعنی اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں پہلے صفا کا ذکر کیا ہے،لہٰذا میں بھی اپنی سعی کی ابتدا صفا سے کرتا ہوں۔‘‘[1] صفا پر پہنچنے کے بعد صفا پر اتنا چڑھنے کی کوشش کریں کہ بیت اللہ نظر آ جائے پھر بیت اللہ کی طرف متوجہ ہو کر تین مرتبہ [اَللّٰہُ اَکْبَرُ] کہیں اور درج ذیل کلمات تین بار دہرائیں: ((لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ،لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ،لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ،أَنْجَزَ وَعْدَهُ،وَنَصَرَ عَبْدَهُ،وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ)) ’’اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں،وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں،بادشاہی اور حمد و تعریف اسی کے لیے ہے،وہ ہر چیز پر خوب قادر ہے،اس کے سوا کوئی معبود نہیں،وہ یکتا ہے،اس نے اپنا وعدہ پورا کیا اور اپنے بندے کی مدد کی اور اس اکیلے نے کئی لشکروں کو شکست دی۔‘‘[2] سعی کرتے ہوئے جب بھی صفا اور مروہ پر آئیں تو باقی دعاؤں کے ساتھ یہ دعا بھی دہرائیں۔ صفا مروہ کے درمیان چلتے ہوئے دو سبز نشانوں کے درمیان ہلکی ہلکی دوڑ لگائیں،سعی کے لیے سات چکر لگائیں،صفا سے مروہ تک ایک چکر اور مروہ سے صفا تک دوسرا چکر شمار ہوگا۔
Flag Counter