Maktaba Wahhabi

245 - 276
’’حاضر ہوں اے اللہ! میں حاضر ہوں،بار بار حاضر ہوں۔تیرا کوئی شریک نہیں،میں پھر حاضر ہوں،یقینا سب تعریفیں اور نعمتیں تیرے ہی لیے ہیں اور ساری بادشاہت بھی تیری ہے،تیرا کوئی شریک نہیں۔‘‘[1] (2)۔طواف کرنا : مکہ پہنچتے ہی بیت اللہ (مسجد الحرام) میں جائیں اور بیت اللہ کے گرد سات چکر لگائیں۔ ہر چکر حجر اسود سے [بِسْمِ اللّٰہِ وَاللّٰہُ اَکْبَر] ’’اللہ کے نام سے (شروع کرتا ہوں) اور اللہ سب سے بڑا ہے۔‘‘[2]کہتے ہوئے شروع کریں،اگر میسر ہو تو اسے بوسہ دیں ورنہ دائیں ہاتھ سے چھونا یا اشارہ کر دینا ہی کافی ہے اور اگر میسر ہو تو ہر دفعہ رکن یمانی سے گزرتے ہوئے ہاتھ لگائیں۔ اسے چومنے یا اشارہ کرنے کی ضرورت نہیں،رکن یمانی سے حجر اسود کی طرف آتے ہوئے یہ دعا پڑھیں: ﴿ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾ ’’اے ہمارے پرودگار! ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔‘‘[3] طواف کے سات چکر مکمل کرنے کے بعد مقام ابراہیم کے قریب دو رکعت نماز ادا کریں،پہلی رکعت میں سورۃ الکافرون اور دوسری رکعت میں سورۃ الاخلاص پڑھیں۔ (3)۔سعی کرنا : طواف مکمل کرنے کے بعد صفا و مروہ کی سعی کے لیے باب صفا سے صفا پہاڑی کی طرف جانا مسنون ہے،اور جب صفا کے قریب پہنچیں تو یہ کلمات پڑھیں:
Flag Counter