Maktaba Wahhabi

47 - 276
ایسے لوگ اسلام سے پہلے کے مشرکین عرب اور شیطانوں سے بھی بڑے کافر ہیں کیونکہ وہ مشرک کم از کم خالق کے وجود کا تو اقرار کرتے تھے،جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے: ﴿وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَهُمْ لَيَقُولُنَّ اللّٰهُ﴾ ’’اگر آپ ان (مشرکوں) سے پوچھیں کہ تمھیں کس نے پیدا کیا ہے تو جواب دیں گے اللہ نے (پیدا کیا ہے۔‘‘)[1] اسی طرح قرآن مجید میں شیطان کے بارے میں آیا ہے کہ اس نے کہا: ﴿قَالَ أَنَا خَيْرٌ مِّنْهُ ۖ خَلَقْتَنِي مِن نَّارٍ وَخَلَقْتَهُ مِن طِينٍ﴾ ’’میں اس (آدم) سے بہتر ہوں کیونکہ مجھے تو نے آگ سے پیدا کیا ہے جبکہ اسے (آدم کو) مٹی سے پیدا کیا ہے۔‘‘[2] اگر کوئی مسلمان بھی کمیونسٹوں کی طرح کہے کہ اس چیز کو فطرت نے پیدا کیا ہے یا وہ ایسے ہی وجود میں آگئی ہیں تو وہ بھی کفر کا ارتکاب کرتا ہے۔ ٭ کسی شخص کا رب ہونے کا دعویٰ کرنا،جیسا کہ فرعون نے کہا تھا: ﴿ أَنَا رَبُّكُمُ الْأَعْلَىٰ﴾ ’’میں تمھارا سب سے بڑا رب ہوں۔‘‘[3] ٭ رب کے وجود کا اعتراف کرنے کے ساتھ یہ بھی دعویٰ کرنا کہ دنیا میں کچھ ولی اور قطب ہیں جو کائنات کی تدبیر کرتے اور اس کا نظام چلاتے ہیں،ایسا کہنے والے عقیدے کے لحاظ سے قبل از اسلام کے مشرکوں سے بھی بدتر ہیں۔ کیونکہ وہ مشرک یہ عقیدہ رکھتے
Flag Counter