Maktaba Wahhabi

77 - 276
مزید فرمایا: ((مَنْ مَاتَ وَهْوَ يَدْعُو مِنْ دُونِ اللّٰهِ نِدًّا دَخَلَ النَّارَ)) ’’جو ایسی حالت میں مرا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کو پکارتا (اور غیر اللہ کی عبادت کرتا) تھاتو وہ آگ میں داخل ہوگا۔‘‘[1] ((مَنْ كَتَمَ عِلْمًا أَلْجَمَهُ اللّٰهُ بِلِجَامٍ مِنْ نَارٍ)) ’’جس نے علم کی کوئی بات چھپائی اللہ تعالیٰ اس کو آگ کی لگام ڈالے گا۔‘‘[2] ((مَنْ لَعِبَ بِالنَّرْدِ،فَقَدْ عَصَى اللّٰهَ وَرَسُولَهُ)) ’’جس شخص نے شطرنج کھیلا اس نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔‘‘[3] ((بَدَأَ الْإِسْلَامُ غَرِيبًا،وَسَيَعُودُ كَمَا بَدَأَ غَرِيبًا،فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ)) ’’اسلام کا آغاز اجنبیت کی حالت میں ہوا اور وہ یقینا (آخر میں) اجنبی بن کر رہ جائے گا،تو اجنبی بن کر رہ جانے والوں کے لیے مسرت و شادمانی ہے۔‘‘[4] ایک حدیث میں ہے: ((فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ: الَّذِينَ يَصْلُحُونَ إِذَا فَسَدَ النَّاسُ)) ’’ان اجنبی (دین پر چلنے والے) افراد کے لیے خوشخبری ہے جو لوگوں کے اندر پیدا ہونے والے فساد کی اصلاح کریں گے۔‘‘[5]
Flag Counter