Maktaba Wahhabi

79 - 276
الْبُخْتِ الْمَائِلَةِ لَا يَدْخُلْنَ الجَنَّةَ،وَلا يَجِدْنَ رِيحَهَا)) ’’باریک لباس پہننے والی،ننگی،لوگوں کو اپنی طرف مائل کرنے والی اور مٹک مٹک کر چلنے والی عورتیں جن کے سر بختی اونٹوں کی کوہان کی طرح ہیں،وہ جنت میں داخل ہوں گی نہ اس کی خوشبو پائیں گی۔‘‘[1] ((فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَأَجْمِلُوا فِي الطَّلَبِ)) ’’اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور مال اچھے طریقے سے حاصل کرو۔(حرام سے اجتناب کرو۔)‘‘[2] ((ارْبَعُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ فَإِنَّكُمْ لَا تَدْعُونَ أَصَمَّ وَلَا غَائِبًا)) ’’اپنے اوپرنرمی کرو،تم کسی بہرے یا غائب کو نہیں پکار رہے۔‘‘[3] یعنی ذکرودعا میں آواز پست رکھو۔ ((أَشَدُّ النَّاسِ بَلاءً الأَنْبِيَاءُ ثُمَّ الصَّالِحُونَ)) ’’سب سے سخت آزمائش انبیاء علیہم السلام کی،اس کے بعد نیک لوگوں کی ہوتی ہے۔‘‘[4] ((صِلْ مَنْ قطعَك وأَحسِنْ إلى من أساءَ إليكَ وقُلِ الحقَّ ولو على نفسِكَ)) ’’تعلق توڑنے والے سے صلہ رحمی کر،برائی کے بدلے میں نیکی کر اور حق بات کہہ دے،خواہ وہ تیرے اپنے خلاف ہی ہو۔‘‘[5]
Flag Counter