Maktaba Wahhabi

80 - 276
((تَعِسَ عبدُ الدِّينارِ،والدِّرْهَمِ،والقَطِيفَةِ،إنْ أُعْطِيَ رَضِيَ،وإنْ لَمْ يُعْطَ لَمْ يَرْضَ)) ’’درہم و دینار (مال و دولت) اور لباس کا پجاری تباہ ہوگیا،اگر اسے کچھ(مال و دولت) مل جائے تو راضی،نہ ملے تو ناراض ہو جاتا ہے۔‘‘[1] ((أَوَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى شَيْءٍ إِذَا فَعَلْتُمُوهُ تَحَابَبْتُمْ؟ أَفْشُوا السَّلَامَ بَيْنَكُمْ)) ’’کیا میں تمھیں وہ بات نہ بتلاؤں جسے انجام دینے سے تم ایک دوسرے سے محبت کرنے لگ جاؤ۔ (وہ یہ ہے کہ) آپس میں سلام کو عام کرو۔‘‘[2] ((كُنْ فِي الدُّنْيَا كَأَنَّكَ غَرِيبٌ أَوْ عَابِرُ سَبِيلٍ)) ’’دنیا میں اجنبی یا مسافر کی طرح زندگی گزارو۔‘‘[3] ((لا يُقِيمُ الرَّجُلُ الرَّجُلَ مِن مَقْعَدِهِ،ثُمَّ يَجْلِسُ فيه ولَكِنْ تَفَسَّحُوا وتَوَسَّعُوا)) ’’کوئی آدمی کسی کو اس کی جگہ سے اٹھا کر وہاں نہ بیٹھے،بلکہ مجلس کی جگہ یا دائرہ کھلا کر لیا کرو۔‘‘[4] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter