Maktaba Wahhabi

132 - 366
دے رہا ہے ۔ سب سے زیادہ تعجب اور خوشی کی بات یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تمام اہلحدیث ایک پلیٹ فارم پر منظم و متحد ہیں اور وہاں پاکستان یا ہندوستان یا بنگلہ دیش یا نیپال کی طرح کوئی جماعتی اختلاف نہیں ہے ۔ سامعین حضرات !جمعیت اہل الحدیث سندھ نے جب پوری چھان بین اور تحقیق بسیار سے یہ معلوم کر لیا کہ مقبوضہ کشمیر میںاہلحدیث احباب تحریک المجاہدین جو کوئی الگ جماعت نہیں بلکہ جمعیت اہل الحدیث جموں و کشمیر کاعسکری ونگ ہے،کے نام سے مصروف جہاد ہیں (اور اسی مقصد کے لئے شاہ صاحب مرحوم نے بھی آغازِ امر میں تفصیلی دورہ کیاتھا) تب سے ہم نے کشمیر کے جہاد میں تحریک المجاہدین کے پلیٹ فارم میںشمولیت کاعملی فیصلہ کر لیا۔اور تحریک کے ساتھ یہ تعاون ، یہ تعلق ، یہ محبت پہلے دن کی طرح آج بھی قائم و دائم ہے،اس میں گو ہمارا نام یا تشخص اجاگر نہیں ہوتا لیکن ہم مطمئن و مسرور ہیں۔اور یہ بات پوری وضاحت و صراحت سے سمجھ لیجئے کہ جہاد، نام و نمود یا ریاکاری جیسے بدنماڈراموں کا نام نہیں ، بلکہ خالص اللہ تعالیٰ کی رضاجوئی کا سودا ہے ۔ سامعین حضرات! اب تحریک المجاہدین کے حوالے سے دو باتیں ہیں ۔ ایک : یہ کہ تحریک المجاہدین کے ساتھی جہاد کر رہے ہیں ۔ دوسری : یہ کہ تحریک المجاہدین کے ساتھی کچھ کام نہیں کررہے ۔ اگر جہاد کررہے ہیں تو پھر یہ ہمارے ہر طرح کے تعاون کے مستحق ہیں اور اگر جہاد نہیں کر رہے تو بھی ہمارے ہر طرح کے تعاون کے یہی مستحق ہیں ، کیونکہ یہ مظلوم ہیں۔ تقریباًپانچ سو کے قریب اہلحدیث مجاہد شہید ہو کر اپنے خاندانوں کو بے سہارا چھوڑ
Flag Counter