Maktaba Wahhabi

134 - 366
بحمداللہ جمعیت اہل الحدیث سندھ کا جہادی پروگرام ان تمام خرابیوں سے مبریٰ اور منزہ ہے۔ ہمارے پاس دنیوی وسائل کی قوت نہیں ہے لیکن دلیل اور حجت کی قوت موجود ہے۔ اللہ تعالیٰ کامیابی دینے کیلئے ان ظاہری وسائل کا محتاج نہیں ہے ۔ سامعین حضرات! جمعیت اہل الحدیث سندھ جہاد کبیر یعنی دعوت و تبلیغ کے فریضے کوہرکام پر ترجیح اورتقدیم دیتی ہے ۔ سندھ بھر میں دعوتی پروگرام منعقد ہورہے ہیں اور سندھ کی جاہلیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لئے مدارس کی اقامت اور سر پرستی قائم ہے۔ اور تازہ ترین اقدام کراچی میں (المعھد السلفی للتعلیم والتربیۃ ) کا قیا م ہے جس میں ایک سو کے قریب طلبہ، جن میں بیشتر صوبہ سندھ سے تعلق رکھتے ہیں، تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ ہورہے ہیں ۔ ہمیں امید قوی ہے کہ شاہ صاحب مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والے خلاکو پر کر سکیں گے ۔ (ان شاء اللہ العزیز) اس اولین نظم،اس پہلی اذاں اور جماعت کے ساتھ مکمل وفاداری اور کامل ایثار کے ساتھ جڑے رہیں ۔ ہم نے باہم مل جل کر دعوت و جہاد کی بہت سی مشترکہ اور اجتماعی ذمہ داریوں کو پورا کرناہے ۔ دعوت و جہاد کا عمل انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی ہے ۔ ایک نیا عزم اور ولولہ پیدا کیجئے ، غفلت کے آثار اگر موجود ہیں تو انہیں دور کر دیجئے۔ اور یقین کر لیجئے کہ جمعیت اہل الحدیث سندھ کا پوراپروگرام قرآن و حدیث کے مطابق
Flag Counter