Maktaba Wahhabi

227 - 366
نہ کروگے‘‘ تقلیدی مذاہب میں انہی بعد کے ادوار کی کسی ایک شخصیت کو پورا مدارِ دین قرار دے دیا گیا ہے ،حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیرالقرون کے دور کے اپنے کسی ایک خاص سے خاص شاگرد کو بھی یہ مقام نہیں دیا ،بلکہ تمام صحابۂ کرام کے اجتماع کو معصوم کہا ہے،اپنے اپنے امام کو معصوم قرار دینے میں روافض کا تشبہ لازم آتا ہے، جنہوں نے أئمہ اہل بیت کی علی الاطلاق عصمت کا دعویٰ کردیا۔ حضراتِ گرامی!یہ افسوس ناک حقیقت ہمارے سامنے موجود ہے کہ اُمتِ اجابت کے بیشتر لوگ ان تقلیدی بھول بھلیوں میں کھوکر رہ گئے ،جو قطعی طور پر دین کی روح اور ذوق کے منافی ومخالف ہے۔ اس امت کے بیچ میں ایک اور اُمت ہے، جس کی خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تشخیص وتعیین فرمائی،چنانچہ امیر المؤمنین فی الحدیث امام بخاری رحمہ اللہ ، صحیح بخاری کی کتاب التوحید میں اپنی سند سے یہ حدیث لائے ہیں: عن معاویۃ رضی اللہ عنہ یقول ،سمعت النبی صلی اللہ علیہ وسلم یقول: ’’ لا یزال من أمتی أمۃ قائمۃ بأ مر ﷲ لایضرھم من خذلھم ولا من خالفھم حتی یأتیھم أمر ﷲ وھم علی ذلک ‘‘[1] یعنی:امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،فرماتے ہیں:میں نےنبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے:’’میری اُمت کے بیچ میں ایک اُمت ایسی ہے، جو اللہ رب العزت کے
Flag Counter