Maktaba Wahhabi

245 - 366
صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت سے مشرف ہوئے ہیں۔آج جبکہ جمعیت اہل الحدیث سندھ کی پچیسویں سالانہ کانفرنس کا آغاز ہوچکا ہے ،میں اپنے تمام علماء، مدرسین،دعاۃ ،طلابِ علم،اُمراء ، ناظمین اور عامۃ الناس کو باعتبار عقیدہ ، منہج ،عمل ، خُلق اور سیاست ممتاز ومتمیز ہوکر رہنے کی نصیحت کرتا ہوں، انبیاء ورسل کی دعوت کو ،انبیاء ورسل کے طریقہ ومنہج کے مطابق لیکر میدانِ عمل میں آئیے، اپنے آپ کو دنیا کے ہر گروہ سے اونچا اور اعلیٰ سمجھئے ، لیکن اس میں کبراور تعلی کا پہلو نہ ہو۔ہم سب سے برتر اور اعلیٰ اس لئے ہیں کہ صرف ہم ہی علومِ نبوت کے حاملین ووارثین ہیں۔ منہج تمیز کی بنیاد پر رسول اور اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی ہی ہمارا اصل سرمایہ ہے۔ والتوفیق بیدﷲ تعالٰی وصلی ﷲ تعالٰی علٰی نبینا محمد وعلٰی آلہٖ وصحبہٖ وأھل طاعتہ اجمعین .
Flag Counter