Maktaba Wahhabi

279 - 366
اپنی زبان پکڑی اور فرمایا :ا س سے ۔ وعن ابن عمر رضی اللہ عنہ قال: قال رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم :لاتکثروا الکلام بغیر ذکر ﷲ ،فإن کثرۃ الکلام بغیر ذکرﷲ تعالیٰ قسوۃ للقلب وإن أبعد الناس من ﷲ القلب القاسی.[1] ترجمہ:ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ کے ذکر کے سوا زیادہ کلام نہ کیاکرو ،کیونکہ اللہ تعالیٰ کے ذکر کے سوا زیادہ گفتگو کرنا دل کی سختی کی علامت ہے ،اور یقینا اللہ تعالیٰ سے سب سے زیادہ دور وہ شخص ہوتا ہے جس کا دل سخت ہوتا ہے۔ وعن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ ان رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم قال: أتدرون ماالغیبۃ؟ قالوا: ﷲ ورسولہ أعلم۔قال :ذکرک أخاک بمایکرہ ،قیل: افرأیت إن کان فی أخی ماأقول ؟قال إن کان فیہ ماتقول فقد اغتبتہ، وإن لم یکن فیہ ماتقول فقد بھتہ.[2] ترجمہ:جناب ابوھریرۃ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھاکیاتمہیں معلوم ہے غیبت کیا ہے؟صحابہ نے کہا:اللہ اوراس کارسول بہتر جانتے ہیں ، فرمایا:تمہارا اپنے بھائی کا ایسی چیز کے ساتھ ذکر کرنا جسے وہ ناپسند قراردیتا ہے، غیبت ہے ۔کسی نے کہا: اگر میرے بھائی میں وہ عیب موجود ہو؟فرمایاجوعیب تم بیان کررہے ہو اگر وہ اس کے اندر موجود ہے تو تم نے اس کی غیبت کی ،اور اگر موجود نہیں تو تم نے اس پر بہتان لگایا۔ وعن عائشۃ رضی اللہ عنھا قالت :قلت للنبی صلی اللہ علیہ وسلم حسبک من صفیۃ کذا وکذا ۔قال بعض الرواۃ :تعنی قصیرۃ ،قال ،لقد قلت کلمۃ لومزجت بماء البحر
Flag Counter