Maktaba Wahhabi

295 - 366
لیکن آج محض ضد اور سیاسی مفادات کی خاطر ہماری جماعت کے عملی واعتقادی نہج کو تبدیل کرکے سیاستِ خبیثہ کے نہج پر ڈھالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔آٹھ سال بیت اللہ کے پڑوس میں گزارنے والا شخص پاکستان آکر اپنے مشن کا آغازعلی ہجویری کے مزار المعروف داتا دبار سے کرتا ہے، اورہم اس سے تعلق استوار کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں، اسے اور اس جیسے بہت سوں کو اپنے اسٹیجوں کی زینت بناتے ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان: ’’من وقر صاحب بدعۃ فقد أعان علی ہدم الدین‘‘[1] یعنی:’’جس شخص نے کسی بدعتی کی تعظیم کی اس نے دین کی عمارت کو ڈھا دینے کی کوشش کی‘‘ کے کیا تقاضے ہیں اس پر عمل کی کیا صورت ہے؟ کیا امام مالک ،امام شافعی،امام احمد بن حنبل امام بخاری،امام سفیان ثوری،امام ایوب سختیانی ،شیخ الاسلام ابن تیمہ اورامام ابن قیم رحمہم اللہ ایسے تھے ؟ دوستو!اور بھائیو!جب بہت سے ہمارے بھائی اس عظیم حقیقت کو سمجھنے اور تسلیم کرنے سے قاصر ہیں تو پھر آپ کی ذمہ داری بہت حد تک بڑھ جاتی ہے ۔ سلف صالحین کے منہج کو سمجھیئے ،علمِ نافع اور عملِ صالح کے أرفع وأعلیٰ منہج پر پوری استقامت کے ساتھ قائم ہوجائیے ،اوراسی دعوت کولیکر قریہ قریہ، بستی بستی پھیل جائیے،یہ ایک بڑاپروقار اور دھیما عمل ہے ۔ اللہ تعالیٰ اخلاص اور تقویٰ کے مبارک ومسعود منہج پر قائم رہنے کی توفیق عطافرمائے اور
Flag Counter