Maktaba Wahhabi

324 - 366
اے میرے بندو!تم سب کے سب برہنہ ہو،مگر جسے میں لباس پہناؤں، پس مجھ سے ہی لباس طلب کرو،میں ہی تمہیں لباس پہناؤنگا۔ اے میرے بندو!بلاشبہ تم سب کے سب دن رات گناہ کرتے ہو،اور میں ہی تمام گناہوں کو معاف کرنے والاہوں،پس مجھ سے استغفار کرو،میں ہی تمہارے گناہوں کو معاف کرونگا۔ اے میرے بندو!تم نہ تو میرے کسی نقصان تک پہنچ سکتے ہوکہ مجھے کوئی نقصان پہنچاسکواور نہ ہی میرے کسی نفع تک تمہاری رسائی ہے کہ مجھے کوئی نفع پہنچاسکو۔ اے میرے بندو!اگر تمہارے تمام اگلے اور پچھلے اور تمام انسان وجن،ایک سب سے بڑے متقی انسان کے دل کا روپ دھار لیں تومیری بادشاہت میں کچھ اضافہ نہ کرسکیں گے۔ اے میرے بندو!اگر تمہارے تمام اگلے اور پچھلے اور تمام انسان وجن،ایک سب سے بڑے فاسق وفاجر انسان کے دل کا روپ دھارلیں ،تو میری بادشاہت میں سے کچھ کمی نہ کرسکیں گے۔ اے میرے بندو!اگر تمہارے تمام اگلے اور پچھلے اور تمام انسان وجن،ایک میدان میں جمع ہوکربیک وقت مجھ سے (جوچاہیں )مانگنے لگیں،اور میں اسی وقت سب کا سوال پوراکردوں تو میرے خزانوں میں اتنی کمی بھی واقع نہیں ہوگی،جو سوئی کے سمندر میں ڈبوکر نکالنے سے ،اس سمندر میں واقع ہوتی ہے۔ اے میرے بندو!تمہارے اعمال ہی ہیں جنہیں میں تمہارے لئے شمار کررہا ہوں،پھر ان اعمال کا تمہیں پوراپورا بدلہ دونگا،لہذا جوشخص اپنے اعمال میں نیکیاں پاتا ہے وہ خوب اللہ تعالیٰ کا شکراداکرتارہے ،اورجوشخص برائیاں پاتاہے وہ صرف اپنے آپ کو ملامت کرتارہے۔‘‘
Flag Counter