Maktaba Wahhabi

340 - 366
قد ظن بعضھم أنہ معارض لحدیث عیاض بن حمار عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم (یقول اللہ عزوجل :خلقت عبادی حنفاء-وفی روایۃ:مسلمین- فاجتالتھم الشیاطین) ولیس کذلک، فإن اللہ خلق بنی آدم وفطرھم علی قبول الإسلام والمیل إلیہ دون غیرہ، والتھیؤ لذلک والاستعداد لہ بالقوۃ ،لکن لابد للعبد من تعلیم الإسلام بالفعل، فإنہ قبل التعلیم جاھل لایعلم شیئا،کما قال عزوجل: [واللہ أخرجکم من بطون امھاتکم لاتعلمون شیئا]وقال لنبیہ صلی اللہ علیہ وسلم : [ووجدک ضالا فھدی] والمراد وجدک غیر عالم بما علمک من الکتاب والحکمۃ .[1] یعنی:کچھ لوگوں کا گمان ہے کہ یہ حدیث ،عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث کی معارض ہے،جس میں یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:میںنے اپنے بندوں کو مسلمان پیداکیاہے،پس شیاطین نے انہیں اُچک کر گمراہ کردیا۔ یہاں تعارض والی کوئی بات نہیں ،بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے بنوآدم کو پیدا فرمایااور انہیں قبولِ اسلام اورصرف میل الی الاسلام کی فطرت عطافرمائی ، گویا ان کے اندر قبولِ اسلام کی استعداد بالقوۃ موجود ہے،اب ضروری ہے کہ پیداہوکر وہ بالفعل تعلیم اسلام کو قبول کریں، بصورتِ دیگر وہ جاہل یعنی گمراہ ہی رہیں گے،جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:[وَاللہُ اَخْرَجَكُمْ مِّنْۢ بُطُوْنِ اُمَّہٰتِكُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ شَـيْـــًٔـا۰ۙ ][2] یعنی:اللہ تعالیٰ نے تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے اس طرح نکالا کہ تم کچھ نہ جانتے تھے۔اور اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا:[وَوَجَدَكَ ضَاۗلًّا فَہَدٰى][3]
Flag Counter