Maktaba Wahhabi

53 - 366
[حق اللہ علی العباد ان یعبدوہ ولایشرکوا بہ شیئا][1] یعنی: اللہ تعالیٰ کابندوں پر حق یہ ہے کہ بندے اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں۔ اس آیت کریمہ اور حدیث مبارکہ سےمعلوم ہوا کہ عقیدہ توحید تب ہی مکمل ہوگا جب اللہ تعالیٰ کے معبود ہونے کا اثبات اور اقرار واعتراف ہو اور ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کے معبود ہونے کی نفی اور انکارہو۔ اتباع کاتقاضہ بھی یہی ہے کہ محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع ہو اور عقیدہ ہوکہ پیروی کے لائق صرف وہ ہیں۔بالفاظ دیگر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جو کچھ کرگئے یابتاگئے وہی دین ہے اور قابل اتباع ہے،اور اس کے علاوہ ہر راستہ باطل ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کے ساتھ ساتھ ہر دوسرے کی پیروی سے نہ صرف یہ کہ عملا احتزار ہو بلکہ اس کا انکارہو۔اللہ تعالیٰ نے اس نفی وانکار کو بہت سے مقام پر الگ الگ اور بعض جگہوں پر اکٹھا ذکر فرمایاہے۔ [وَاَنَّ ھٰذَا صِرَاطِيْ مُسْتَقِـيْمًا فَاتَّبِعُوْہُ۰ۚ وَلَا تَتَّبِعُوا السُّـبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ سَبِيْلِہٖ۰ۭ ][2] اوربے شک یہی میراراستہ بالکل سیدھاہے پس اس کی اتباع کرو اور اس راستے کے علاوہ بقیہ کسی راستے کی پیروی نہ کرو، ورنہ یہ راستے تمہیں سیدھے راستے سے بھٹکادیں گے۔ یہاں ’’اتبعوا‘‘ امر واثبات ہے اور ’’لاتتبعوا‘‘ نفی وانکار ہے۔
Flag Counter