Maktaba Wahhabi

66 - 366
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الحمد للہ رب العالمین والعاقبۃ للمتقین والصلاۃ والسلام علی أشرف الأنبیاء والمرسلین وعلی آلہ وصحبہ وأھل طا عتہ أجمعین، و بعد: برادرانِ گرامیٔ قدر!السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، وبعد: ہر قسم کی حمد وثناء،مجد وکبریائی ،عظمت وجلالت اس ذات وحدہ لاشریک لہ کیلئے لائق ومخصوص ہے جس نے اپنی کتاب ہدایت میں بالکل واضح اور دوٹوک اعلان فرمادیا ہے: [وَاَنَّ ھٰذَا صِرَاطِيْ مُسْتَقِـيْمًا فَاتَّبِعُوْہُ۰ۚ وَلَا تَتَّبِعُوا السُّـبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ سَبِيْلِہٖ۰ۭ ][1] ترجمہ:اوربلاشبہ یہ(قرآن وحدیث) ہی راستہ ہے بالکل سیدھا، تم صرف اسی کی اتباع کرو اور دوسرے راستوں کی پیروی نہ کرو، کیونکہ وہ (دوسرے راستے) تمہیں اللہ کے سیدھے راستے سے ہٹادیں گے (اور تم ہمیشہ برگشتہ راہ صواب ہی رہوگے اور ہمیشہ کی ٹھوکریں تمہارا مقدر رہے گا) توشکر بجالائیے اپنے خالق،مالک کا جس نے راہ حق اور راہ باطل کی قطعی اوردوٹوک تعیین فرمادی ہے۔ ایسی تعیین کہ اس میں کوئی ابہام اور غموض باقی نہیں رہا، اندھیرے چھٹ گئے، ظلمات مٹ گئیں اورر استہ بالکل اجلا ہوا اور نکھرا ہو اسامنے موجودہے۔ اس واضح فرمان کے بعد بھی اگر کوئی اندھیرے میں ہے اور قرآن وحدیث کوچھوڑ کر دیگر راستوں پر چل رہا ہے تو وہ ہلاکت وبربادی کی روش اپنائے ہوئے ہے، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter