Maktaba Wahhabi

100 - 236
مکمل کر لو۔‘‘ اس حدیث کی روسے نماز کی طرف ان کا دوڑ کر آنا منع تھا،لہٰذا اس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روکتے ہوئے فرمایا: ((وَ لَا تَعُدْ))’’اور دو بارہ ایسا مت کرو۔‘‘ 2۔ صحیح بخاری میں اس حدیث کے الفاظ ہیں:((فَرَکَعَ قَبْلَ اَنْ یَّصِلَ إِلَی الصَّفِّ)) ’’وہ صف میں پہنچنے سے پہلے ہی رکوع میں چلے گئے۔‘‘ ابو داود میں ہے: ((فَرَکَعَ دُوْنَ الصَّفِّ ثُمَّ مَشٰیَ إِلَی الصَّفِّ)) [1] ’’انھوں نے صف تک پہنچنے سے پہلے ہی رکوع کر لیا اور پھر(اسی حالت میں) چل کر صف تک پہنچے تھے۔‘‘ مصنف حماد بن سلمہ میں ہے: ((فَرَکَعَ ثُمَّ دَخَلَ الصَّفَّ وَہُوَ رَاکِعٌ)) [2] ’’انھوں نے(صف تک پہنچنے سے پہلے ہی) رکوع کیا اور پھر بحالتِ رکوع ہی اس میں داخل ہوئے۔‘‘ حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کا یہ فعل بھی صحیح نہیں تھا،کیوں کہ’’معانی الآثار طحاری‘‘میں حسن درجے کی سند سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ((إِذَا اَتٰی أَحَدُکُمْ الصَّلَاۃَ فَلَا یَرْکَعْ دُوْنَ الصَّفِّ حَتّٰی یَأْخُذَ مَکَانَہٗ مِنَ الصَّفِّ)) [3]
Flag Counter