Maktaba Wahhabi

57 - 236
ہی دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم قراء تِ فاتحہ خلف الامام کے قائل تھے۔[1] امام بخاری رحمہ اللہ کے ذکر کردہ ان صحابہ کے علاوہ حضرت عبداﷲ بن عباس،انس،ابن مسعود،جابر،ابو الدرداء،ابن زبیر،ہشام بن عامر،خوات بن جبیر اور حضرت عبد اللہ بن مغفل رضی اللہ عنہم بھی قراء ت کے قائل تھے اور ان میں سے بھی بعض تمام نمازوں میں اور بعض صرف سری میں۔امام بغوی رحمہ اللہ نے حضرت عمر،عثمان،علی،ابن عباس،معاذ اور ابی بن کعب رضی اللہ عنہم کو تمام نمازوں میں وجوبِ قراء تِ فاتحہ کا قائل بتا یا ہے۔[2] امام قرطبی رحمہ اللہ نے حضرت عمر،ابن عباس،ابو ہریرہ،ابی بن کعب،ابو ایوب انصاری،عبد اللہ بن عمرو بن عاص،عبادہ،ابو سعید خدری،عثمان بن ابو العاص اور حضرت خوات بن جبیر رضی اللہ عنہم کو ہر نماز میں وجوب ِقراء ت کا قائل لکھا ہے۔[3]
Flag Counter